Essay In Urdu Waqat Ki Pabandi

مضمون نویسی : وقت کی پابندی

ہو کام کچھ اور دن ہو تمام 
تو ڈوبا وہ دن اور اجڑی وہ شام
نہ تو کل کے افسوس میں آج رو
کہ کل رونے بیٹھے گا پھر آج کو

وقت کی قدر کرو،وقت بیش بہا دولت ہے ، گیا وقت ہاتھ آتا نہیں جو وقت کی قدرو قیمت نہیں جانتا وہ بہت بڑے گھاٹے میںہے۔ یہ اور اس طرح کے بے شمار اقوال دنیا کی ہر زبان میں موجود ہیں۔ وقت جو ہر گزرتے لمحے کے ساتھ گز رہا ہے اس سیل رواں کے آگے کوئی بند نہیں باندھا جا سکتا اور نہ ہی اسکو تھام سکتا ہے ۔
اگر غور کریں تو ہر گزری ہوئی بات لگتا ہے کل کی بات ہے حالانکہ گھڑی کی ایجاد سے وقت کا پیمانہ اور آسان ہو گیا ہے اکثر واقعات کو گزرے ہوئے مدتیں ہو گئیں ہیں اپنی عمر کے لحاظ سے ہمیں احساس ہوتا ہے کہ کل تو بچے تھے _ کل ہی تو یہ واقعہ ہوا تھا گزرا ہوا وقت انسان کے لیے بہت بڑا مرہم ہوتا ہے ۔
قرآن پاک میں العصر میں اللہ تبارک و تعالیٰ نے زمانے اور گزرتے ہوئے زمانے کی قسم کھائی ہے ” عصر کی قسم ،بے شک انسان خسارے میں ہے مگر وہ جو ایمان لے آئے اور نیک اعمال کیے اور ایک دوسرے کو حق اور صبر کی تلقین کرتے رہے” بطور ایک مسلمان ہمیں اپنے اوقات کو صحیح اور اللہ کی رضاء کے مطابق استعمال کر کے آخرت میں سرخروئی کی جدو جہد کرنی ہے ۔اس لحاظ سے ہمارے وقت کا ایک ایک لمحہ ہر ایک سیکنڈ جو ہمارے گزرتے ہوئی سانسوں کے ساتھ گزر رہا ہے ہمارے لیے ایک انمول اور قیمتی سرمایہ ہے ۔
وقت کی پابندی ہر انسان کے لیے بہت ضروری ہے ۔جو انسان وقت پر اپنے سارے کام کرتا ہے اسے ترقی کی منزل آسانی سے حاصل ہو جاتی ہے ۔ وقت کی پابندی کا مطلب ہے کہ اپنے کاموں کو مقررہ وقت پر کرنا _
دنیا میں ہر جگہ پابندی وقت کا بہت خیال رکھا جاتا ہے ۔ وہ مللک ہر حال میں ترقی کرتا ہے جس کے رہنے والے لوگ ،کام کرنے والے لوگ وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھتے ہیں ۔
اللہ تبارک وتعالیٰ کے نظام میں بھی ہمیں وقت کی پابندی کا ثبوت ملتا ہے ۔ کیسے سورج اپنے وقت پہ نکلتا ہے اور اپنے مقررہ وقت پر غروب ہوتا ہے ۔ جس طرح اپنے وقت پر دن روشنی لے کر آتا ہے اسی طرح رات اپنی تاریکی اپنے وقت پر لاتی ہے ۔ اسی طرح پوری دنیا کا نظام وقت کی پابندی پر چل رہا ہے ۔سیارے مسلسل اپنے مدار میں گردش کرتے ہے_جس طرح زمین سورج کے گرد اپنے مقررہ وقت پر گردش کرتی ہے ۔ہماری کائنات کا سارا نظام وقت کی اہمیت کا ثبوت دیتا ہے ۔ اسی طرح نماز بھی اپنے مقررہ وقت کے ساتھ ادا کی جاتی ہے ۔
بہت سے لوگ وقت کی اہمیت کو نہیں سمجھتے پھر جب وقت ہاتھ سے چلا جاتا ہے تو پھر بیٹھ کر افسوس کرتے ہیں ۔آج کل لوگ وقت کی قدر نہیں کرتے اپنا وقت فضول کھیلوں اور برے کاموں میں ضائع کر دیتے ہیں ۔ وہ مللک کبھی ترقی نہیں کر سکتا جس کی رائیا وقت کی قدر نہیں کرتیں ۔ اللّٰہ ہم سب کو وقت کی پابندی کرنے اور اس کی اہمیت کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائیں ( آمین)

اپنے بیتے ہوئے وقت کے لوٹ آنے کی آس میں 
بیٹھے ہوئے انسان خود کا آج گوا رہے ہیں

وقت کی پابندی پر غزل

وقت
کہہ رہا ہے بہتا دریا وقت کا
قیمی ہے لمحہ لمحہ وقت کا
اہل ہمت اپنی منزل پائیں گے
جو ہیں کاہل پیچھے رہ جائیں گے
وقت کے جو ساتھ چلتے رہے
کامیاب و کامران وہ ہو گے
وقت کا پنچھی کہیں رکتا نہیں
وقت کا پرچم کبھی جھکتا نہیں
وقت بھی بن جاتا ہے اس کا رہنما
وقت دیتا ہے ہم کو سبق یہی
دوستو غفلت میں مت رہنا کبھی

Also Read: Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jannah Essay In Urdu

2 Comments

  1. This essay on time management enlightens all aspects of human life, stressing the value of time. It has been composed in Urdu to effectively convey the significance of time to a wider audience.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *