Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jannah Essay In Urdu

مضمون نویسی: قائد اعظم محمد علی جناح

ملت کا پاسباں ہے محمد علی جناح🔸
ملت ہے جسم جاں ہے محمد علی جناح

قائد اعظم محمد علی جناح (رح) کا شمار ان عظیم ہستیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو غلامی سے آزاد کروایا ۔قائد اعظم نے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ مملکت کے حصول کو ممکن بنایا ۔قائداعظم
25دسمبر1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے ۔آپ کے والد کا تعلق راج کوٹ کے ایک معزز خاندان سے تھا جو کہ چمڑے کا کام کرتے تھے اور پھر کاروبار کے لیے کراچی چلے گئے ۔قائد کے ابو کا نام پونجا جناح تھا ۔قائد اعظم نے ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کی اور پھر اعلیٰ تعلیم کے لیے انگلستان چلے گئے ۔

 ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے🔸
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
 ملت ہوئی ہے زندہ اس کی پکار سے🔸
تقدیر کی اذاں ہے محمد علی جناح

جب آپ انگلستان گئے تو آپ کی عمر 14 سال تھی ۔اس کے باوجود لندن کی فضا میں بھٹکنے کی بجائے محنت اور عزم و ہمت کا راستہ اختیار کیا اور 20 سال کی عمر میں قانون کی اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور 1896ء کو وطن واپس آگئے ۔وطن واپسی پر آپ کو خبر ملی کے آپ کی والدہ محترمہ وفات پا چکی ہے اور دوسری بری خبر یہ کے آپ کے والد کا کاروبار تباہی کی طرف ہے اور ان کے والد صاحب پر کئ مقدمات چل رہے ہے۔آپ کے والد نے قائد سے یہ خبریں اس لیے پوشیدہ رکھی تاکہ آپ کی پڑھائی پر برا اثر نہ ڈل سکے۔قائد نے اتنا سب ہونے کے بعد بھی ہمت نہیں ہاری اور مقدمات خود لڑے اور کامیابی بھی حاصل ہوئی ۔آپ کو ملازمت کی پیشکش ہوئی جسے آپ نے انکار کر دیا اور ممبئی چلے گئے

 عالم وہ ہے جو دنیا کو پہچانتا ہے🔸
اور داتا وہ ہے جو اپنے آپ کو پہچانتا ہے

ممبئی میں پہلے چار سال بہت مشکل تھے آخر کار آپ کو ایڈووکیٹ جنرل ممبئی کے ہاں بطور ریڈ کی جگہ مل گئی ۔ تین سال بعد آپ کو پریزیڈنٹ آف مجسٹریٹ مقرر کیا گیا ۔اس کے بعد آپ نے ایک کے بعد ایک کئی آسامیوں پر کام کیا مگر اصل کامیابی اور شہرت وکالت سے ہی ملی۔آپ کے دل میں آزادی کے لیے تڑپ موجود تھی۔ آپ نے عملی سیاست سے حصہ لینا شروع کیا اور کانگرس میں شامل ہوگئے ۔لیکن جلد ہی آپ کو احساس ہوا کہ کانگرس مسلمانوں کے ساتھ مخلص نہیں ہے تو وہ مسلم لیگ میں شامل ہو گئے اور صدر چن لیے گئے ۔

 غلامی میں نہ کام آتی ہے شمشیر نہ تدبیریں🔸
جو ہو ذوق یقیں پیدا تو کٹ جاتی ہے زنجیریں

آپ کی ان تھک کوشیشوں کے بعد 14 اگست 1947ء کو پاکستان وجود میں آیا ۔آپ پہلے گورنر جنرل بنے ۔آپ پاکستان کے وجود میں آنے کے ایک سال بعد 11 ستمبر 1948ء کو وفات پا گئے۔ آپ کا مزار کراچی میں ہے۔

 حالات کا احساس دلایا ہمیں جس نے🔸
خطرے سے غلامی کے بچایاہمیں جس نے
آزادی کا پھر شوق دلایا ہمیں جس نے
اس قائد اعظم کو سدا یاد رکھے گے
اور اس کے حسین باغ کو آباد رکھیں گے ۔۔۔

Also Read: Hafeez Jalandhari Biography in Urdu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *